ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 2 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں بدھ کے روز رہا کیا گیا ہے۔
خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکنِ پارلیمنٹ کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔
سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ صاحبزادی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ستمبر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے سابق صدر کی صاحبزادی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیانات ملک میں فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989ء سے 1997ء تک ایران کے صدر رہے ہیں۔