• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ سنبل اقبال کا خواب پورا، عمرے کی سعادت حاصل

اداکارہ سنبل اقبال—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
اداکارہ سنبل اقبال—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

سنبل اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد الحرام میں لی گئی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اپنا پہلا عمرہ کر لیا، میں اس پر اللّٰہ کی شکر گزار ہوں، اللّٰہ ہم سب کو اپنے گھر بار بار آنے کا موقع عطاء فرمائے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں بہت عرصے سے عمرہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی اور اب آخرکار اللّٰہ نے میری تمام دعائیں قبول کر لیں۔

اس پوسٹ پر سنبل اقبال کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کی سعادت نصیب ہونے پر مبارک بادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید