نواب شاہ کے علاقے مہاجر کالونی میں ایک بھائی نے اپنی دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔
ملزم کی ماں کے مطابق دونوں بہنوں کو ان کے بھائی نے شربت میں نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور بجلی کے تار سے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ روکنے کی کوشش پر ملزم نے ماں اور بھابھی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔