اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سمیت اہم لوگوں کے قتل کی مبینہ سازش میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار اسرائیلی شہری کو ایرانی حمایت حاصل تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر نے مبینہ طور پر ایران میں کم از کم دو میٹنگز میں شرکت کی تھی جن میں اہم شخصیات کے قتل پر بات کی گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے علاوہ وزیرِ دفاع کو بھی قتل کرنے کی مبینہ سازش کی گئی تھی۔