چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ٹیمیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہار رہی ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ نے کہا کہ اپنی کارکردگی کا مزہ اس وقت آتا ہے جب ٹیم کو فائدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میرا رِدھم اچھا ہے، وکٹس مل رہی ہیں لیکن ٹیم نہیں جیت پا رہی، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو بقیہ میچز میں کامیابی دلاؤں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ممکن ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے فرق پڑ رہا ہو، چیمپئنز کپ میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، اس پر سب کی نظریں ہیں۔
انہوں نے یہ یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کی طرح وائٹ بال میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کروں۔