• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننت امبانی کی شادی میں شرکت، بھارتی اداکاروں کو بھاری رقم ملی یا نہیں؟ اننیا پانڈے نے بتا دیا

اداکارہ اننیا پانڈےــــ فائل فوٹو
اداکارہ اننیا پانڈےــــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے مشہور بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی اداکاروں کو بھاری رقم ملنے سے متعلق  گردش کرتی خبروں سے متعلق بات کی ہے۔

اننیا پانڈے سے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ان افواہوں میں کوئی صداقت ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی اداکاروں کو بھاری رقم ملی تھی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اگر ہم اداکاروں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر پرفارم کیا تھا تو اس کے لیے ہم نے پیسے لیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ سب محض افواہیں اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ میرے بہت اچھے دوست ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ میں اپنے دوستوں کی شادی پر ایسے ہی ڈانس کروں گی اور اس کے لیے پیسے کیوں لوں گی؟

اننیا پانڈے نے کہا کہ اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بہت زیادہ خوش تھے اور اس شادی کی بہت ساری تقریبات تھیں لیکن اس جوڑی نے بہت پیار اور محبت سے سب کا پُرجوش انداز میں استقبال کیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان دونوں کی شادی کو کبھی نہیں بھول سکتی۔

واضح رہے کہ رواں برس کی آغاز میں شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات  14 جولائی تک جاری رہی تھیں۔

اس شادی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور فنکاروں کے علاوہ دنیا بھر سے کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید