• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کی طلاق سے یہ پتہ چلا عورت کو کیوں خود مختار ہونا چاہیے، شروتی ہاسن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ انھیں اپنے والدین کی طلاق سے یہ پتہ چلا عورت کو کیوں خود مختار ہونا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ 38 سالہ شروتی ہاسن بالی ووڈ اور ساؤتھ کے سینیئر اداکار، فلمساز، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور سیاستدان کمل ہاسن اور ماضی کی اداکارہ ساریکا ٹھاکر کی بیٹی ہیں۔ 

کمل ہاسن اور ساریکا کی 1988 میں شادی ہوئی تاہم 2004 میں طلاق ہوگئی۔ شروتی کو والدین کی طلاق کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکلیف دہ حالات کی وجہ سے یہ معلوم ہوا کہ مالی طور پر آزاد ہونا کتنا اہم ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے کہا کہ وہ ایک بہت خوبصورت خاندان میں پیدا ہوئیں جہاں فنکار اور ذہین والدین تھے اور خدا نے بہت ساری آسائشیں دی تھیں۔ 

لیکن میں نے زندگی کا دوسرا پہلو اس وقت دیکھا جب والدین کی طلاق ہوئی۔ خاص طور پر ایک بیٹی ہونے کے ناتے اپنی ماں کی طلاق نے مجھے یہ اہم سبق سکھایا کہ عورت کیلئے خود مختار ہونا کیوں ضروری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید