• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھولکی کے بعد شہریار منور اور ماہین صدیقی کی ہلدی کی تصاویر بھی وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی فلم و ٹی وی کے اداکار شہریار منور جَلد ہی شادی کا لڈو کھانے جا رہے ہیں۔

شہریار منور کی ماہین صدیقی سے شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

گزشتہ دنوں جہاں سوشل میڈیا پر شہریار منور کی ڈھولکی، قوالی نائٹ کی تصویریں وائرل رہیں وہیں اب اداکار کی گزشتہ شب ہونے والی رنگ برنگی ہلدی کی رسم کی خوبصورت جھلکیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

نئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریار منور نے نیلا جبکہ ماہین صدیقی نے پیلا رنگ زیبِ تن کیا ہوا ہے۔


وائرل تصویروں میں اس خوبصورت جوڑی کے ساتھ قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی کزن اور اداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔

شہریار منور نے گزشتہ ماہ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید