پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ 11 جنوری سے 9 فروری 2025ء تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
فخر زمان کے ساتھ پاکستان کے اعظم خان اور محمد عامر بھی ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں ہوں گے، دونوں کو تیسرے سیزن کے لیے وائپرز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ سال ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کی تھی، اس سال انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے گریز کیا ہے۔
ٹیم نے شاہین آفریدی کو اس سال بھی سائن کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن ان کی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے عدم دستیابی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کچھ دن آرام کریں گے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل سہ فریقی سیریز کیلئے فریش رہ سکیں۔