• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر جنسی جرائم میں ملوث گلوکار کی گرفتاری پر پریشان کیوں؟

فوٹو: ڈیلی میل
فوٹو: ڈیلی میل

بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر امریکی سپر اسٹار ریپر سان کومبز المعروف ’ڈیڈی‘ کی سنگین جنسی جرائم اور اسمگلنگ کے الزامات پر حالیہ گرفتاری پر صدمے میں نظر آرہے ہیں۔

امریکی گلوکار شان ڈیڈی کو زیادتی، اسمگلنگ اور متعدد دیگر سنگین جرائم کے الزامات میں گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف الزامات میں خواتین کو نشہ آور حالت میں جنسی عمل کرنے پر مجبور کرنا، تشدد کرنا اور انہیں "فریک آف" نامی جنسی تقاریب میں شامل کرنا شامل ہیں۔

ان الزامات میں ان کے سابقہ تعلقات اور مبینہ طور پر تشدد کے کئی واقعات کی تفصیلات بھی شامل ہیں، جن میں ایک ویڈیو میں آر اینڈ بی گلوکارہ کیسی پر تشدد بھی دکھایا گیا۔

تاہم اب شان ڈیڈی کے ساتھ جسٹن بیبر کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے جسٹن بیبر بھی پریشان نظر آرہے ہیں اور امریکی گلوکار کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کی وجہ سے پریشان ہیں۔

 ڈیلی میل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بیبر نے حالیہ دنوں میں ڈیڈی سے ملنا بند کر دیا تھا اور انہیں اپنے ماضی کی وابستگی پر افسوس بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹن بیبر شان ڈیڈی کی گرفتاری سے اس قدر پریشان ہیں کہ وہ اس بارے میں بات کرنے یا اسے قبول کرنے کےلیے بھی تیار نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے خود کو سب سے الگ کر لیا ہے، انہیں اب اپنی اس وقت کی دوستی پر شدید پچھتاوا بھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید