کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم ملتان نے چھ برس قبل ایک نابالغ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور پھر وائرل کر نے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی تنظیم نے سائبر کرائم ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو ایک مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں فحش ویڈیو اور تصاویرکو وائرل کرنے کی نشاندہی کی تھی۔ مذکورہ معاملہ کیونکہ ملتان کا تھا لہذا مذکورہ شکایت کی تحقیقات ملتان سائبر کرائم میں شروع ہوئی۔ گوگل سے معلومات حاصل کرنے کے بعد اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ یہ ویڈیوز ملزم نے اپلوڈ کی تھیں۔