• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 سال قبل کلفٹن میں 7 آدمیوں کو پاپا کا خون بہانے کیلئے چھوڑا گیا تھا: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بانیٔ پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے والد مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے انسٹاگرام پر اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کی 3 یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مجروح جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاپا کو ہم سے جدا ہوئے 28 سال ہو گئے، 70 کلفٹن کے باہر سڑک پر 7 آدمیوں کو خون بہانے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔


یاد رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے بھی اپنے مرحوم والد مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میرے پیارے پاپا کو 70 ویں سالگرہ مبارک! آپ کو 42 سال کی عمر میں ہم سے بہت چھوٹی عمر میں چھین لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مرتضیٰ بھٹو پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے تھے، مرتضیٰ بھٹو کے 2 بچے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید