اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے، پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی برقرار رکھنا ضروری ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ نافذالعمل ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرے، سندھ اسمبلی کی خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کے اصولوں کو برقرار رکھے۔