• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اردو اور پنجابی فلموں کے ورسٹائل اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام پنجابی سینما کے سُپر اسٹار یوسف خان 1929ء میں فیروز پور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1954ء میں فلم پرواز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

یوسف خان نے اداکاری تو اردو فلموں سے شروع کی لیکن شہرت پنجابی فلموں سے ملی، 1965ء میں اچھا شوکر والا کی فلم ملنگی میں یوسف خان کے کام کو بہت سراہا گیا۔

اداکار یوسف خان نے انڈسٹری کو ہمراہی، قسمت، ضدی، شریف بدمعاش، جنرل بخت خان اور بڈھا گجر سمیت کئی سُپر ہٹ فلمیں دیں۔

ان کی آخری فلم اتھرا تھی جو 2006ء میں ریلیز ہوئی۔

یوسف خان کو 2004ء میں فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، وہ 78برس کی عمرمیں 20 ستمبر 2009ء کو حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید