• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور کی ’شبِ موسیقی‘، احد رضا میرکا دھوم دھڑکا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور اور ان کی ہونے والی دلہنیا اداکارہ ماہین صدیقی کی ’شبِ موسیقی‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ’شبِ موسیقی‘ سے فوٹو شوٹ شیئر کیا۔

گزشتہ چند دنوں سے شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی کے بعد اب ’شبِ موسیقی‘ میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز حسین ریحار اور ثناء سفیناز کا انتخاب کیا۔

ماہین صدیقی، حسین ریحار کے چٹا پٹی، سبز و دھانی لہنگے میں جاذب نظر آرہی ہیں جبکہ شہریار منور نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے پستہ گرین کرتہ، پینٹ اور کورٹ کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ثروت گیلانی، احد رضا میر، عاصم رضا اور فہد مرزا شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شبِ موسیقی میں دھوم دھڑکا کرتے دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی کزن اور اداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔

اس سے قبل شہریار منور نے مارچ 2019ء میں ہالہ سومرو سے منگنی کی تھی جو چند ماہ چلنے کے بعد اکتوبر 2019ء میں ختم ہوگئی جس کی وجوہات منظرِ عام پر نہیں آئیں تاہم شہریار منور نے گزشتہ ماہ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ماہین صدیقی اور شہریار منور کے درمیان تعلقات کی اس وقت سے چہ مگوئیاں تھیں جب شہریار منور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی کے لیے ’جان‘ کا لفظ استعمال کیا تھا جس کے بعد اداکار کا نام اداکارہ کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید