سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ریلیز نہ ہوسکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا فلم کا ٹیزر آج ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی موت کی وجہ سے فلم کا ٹیزر ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا ٹیزر اب کب سامنے آئے گا اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم سکندر میں سلمان خان پہلی بار اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔