• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کا رنبیر کپور سے موازنہ، آئندہ کے ’ہینڈسم وزیرِ اعظم‘ قرار دیدیے گئے

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نئی لُک کی سوشل میڈیا پر واہ واہ ہو رہی ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے اپنایا گیا نیا انداز جیالوں سمیت نیٹیزنز کو خوب بھا گیا ہے اور صارفین ان کی تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔

جہاں گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستانی سیاست کی اہم رہنما، سابقہ وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منائی گئی، وہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اس تقریب میں پی پی کی مرکزی قیادت عوام کے دکھ میں شامل نظر آئی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی دھواں دار خطاب سے عوام کے دل گرمائے۔

بعد ازاں تقریب کے متعدد مناظر اور تصویریں سوشل پر بلاول بھٹو زرداری کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں۔

تقریب میں بلاول بھٹو زرداری نے سیاہ لباس، سیاہ لانگ کوٹ اور سرمئی رنگ کا صافہ پہنا ہوا تھا، ان کی ڈریسنگ، بالوں کے اسٹائل اور چہرے پر لگے کالے چشمے نے انٹرنیٹ صارفین کو بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی یاد دلا دی۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

بلاول بھٹو کی جانب سے یہ منفرد اور خوبصورت انداز پہلی بار اپنایا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ناصرف ان کا رنبیر کپور سے موازنہ کیا جا رہا ہے بلکہ کچھ جیالے تو انہیں مستقبل کا ’ہینڈسم وزیرِاعظم‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید