پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی دوست ہوسکتے ہیں لیکن ایک حد میں، آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ہونے والی دوستی میری سمجھ سے بالا تر ہے۔
حال ہی میں اداکار نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں دکھائی دیے، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو ان کے ساتھ تو دوستانہ رویہ رکھے لیکن دوسروں کے سامنے شرمیلی ہو، ایک ایسی لڑکی جو ان کا احترام کرے اور سب سے اہم یہ کہ لڑکی کس نگاہ سے انہیں دیکھتی ہے، کیونکہ کسی بھی شخص آنکھوں سے جذبات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
اداکار نے آج کل کے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے بڑھتے ہوئے کلچر پر بات کی اور کہا کہ یہ کلچر اس قدر ہمارے معاشرے میں سرایت کر گیا ہے کہ آج کل یہ بتانا مشکل ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی صرف دوست ہیں یا اس سے بڑھ کر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہی چیز لڑکیوں میں ریڈ فلیگ ہے کہ اس کی اور ایک لڑکے کے ساتھ کس نوعیت کی دوستی ہے۔ کیا وہ ہر وقت ایک ساتھ گھومتے رہیں گے اور کوئی حد نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری بھی بہت سی خواتین سے دوستیاں ہیں لیکن وہ حدود میں ہیں۔