نامور ہدایتکار انوراگ باسو نے عاشقی تھری سے ترپتی دیمری کو نکالے جانے کی تصدیق کردی، تاہم اسکی اصل وجہ نہیں بتائی۔
مداح ترپتی دیمری کو بھول بھلیاں تھری کے بعد پھر سے کارتک آریان کے ساتھ فلم عاشقی تھری میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ تاہم فلم کے ابتدائی شاٹ کی شوٹنگ کے دوران ترپتی کی غیر حاضری نے ان کی فلم میں شرکت پر سوال اٹھادیے تھے۔
بعدازاں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ترپتی کو کارتک کے ساتھ اس پروجیکٹ سے الگ کر دیا گیا جس کی وجہ ’اینیمل‘ فلم میں ان کا کردار ہے۔
انوراگ باسو نے ترپتی کو اینیمل کے بولڈ سین کے باعث فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اور ترپتی بھی اسکے بارے میں جانتی ہیں۔
تاہم انہوں نے انہیں فلم سے ڈراپ کیے جانے کی اصل وجہ کا ذکر نہیں کیا۔