بھارتی کالج کے واش روم میں طالبات کی ویڈیوز بنانے والے طالب علم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو شہر میں واقع کالج کے 21 سالہ انجینئرنگ کے طالب علم کو آج گرفتار کیا گیا۔
ملزم پر طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون پر ویڈیو ریکارڈ کرتا تھا اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلاتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خبر کے پھیلتے ہی کالج میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کیا۔
بھارتی پولیس نے ساتویں سمسٹر کے طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔