• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسہ گاہ کی تصاویر شیئر کردیں


پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسہ گاہ کی تصاویر شیئر کردیں۔

مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی جلسے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ویلکم ٹو لاہور، پی ٹی آئی کے جلسے کا مقررہ وقت قریب آگیا، لیکن 3 درجن کرسیاں بھی نہیں بھر سکے، اصل تصاویر ہم جاری کر رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ انقلاب اور مقبولیت کا عبرتناک نظارہ ہے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی جعلی اور پرانی ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے قصور روڈ پر واقع نواحی علاقے کاہنہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا میدان سج گیا ہے، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں داخلے کا کوئی راستہ بند نہیں ہے، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے لاہور کیلئے رواں دواں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام راستے کھلے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا جلسہ گاہ پہنچ گئے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ روات سے لاہور کی طرف گامزن ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کو 3 سے 6 بجے تک جلسے کی مشروط اجازت دی ہے، شرط ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں گے۔

قومی خبریں سے مزید