• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک شہری کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر بال باسکٹ کرنے کا عالمی ریکارڈ


ترک شہری نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 65 فٹ 7 انچ کی دوری سے ہُک شاٹ لگا کر بال باسکٹ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ یہ انکا مجموعی طور پر تیسرا ورلڈ ریکارڈ ہے۔ 

42 سالہ عثمان گُرچو نے اس سے پہلے کا ریکارڈ، جو 60 فٹ کا تھا، توڑ دیا۔ عثمان 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بھی ہیں۔

اس سے قبل وہ سب سے زیادہ فاصلہ سے باسکٹ بال باؤنس شاٹ (98 فٹ 5 انچ) اور سب سے زیادہ فاصلہ سے بیک بورڈ شاٹ (36 فٹ 1.07 انچ) کے ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ "بچپن سے ہی مجھے طویل فاصلے سے باسکٹ بال میں ٹرک شاٹس کا شوق تھا اور میرا خواب تھا کہ میں اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کروں۔"

دلچسپ و عجیب سے مزید