• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں مقبولیت کم ہوگئی

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، ڈونلڈ ٹرمپ فوٹوز فائل
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، ڈونلڈ ٹرمپ فوٹوز فائل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں مقبولیت کم ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ حمایت برائے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے سیاسی طور پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز اور سیانا کالج  کے سروے میں امریکیوں کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

 یہ سروے 11 سے 16 ستمبر کے دوران کیا گیا، جس میں ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد تھی، جبکہ 34 سالہ سوئفٹ کو صرف 42 فیصد عوام نے پسند کیا۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 10 ستمبر کو انسٹاگرام پر کملا ہیرس کی حمایت کی تھی، جس کے بعد وہ ریپبلکنز کے درمیان زیادہ متنازعہ شخصیت بن چکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی حمایت کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے!"۔

دوسری طرف اسی سروے میں کملا ہیرس کی مقبولیت 48 فیصد رہی، جو سوئفٹ اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں سے زیادہ ہے۔

ان اعداد و شمار کے باوجود، سوئفٹ کی ناپسندیدگی کی شرح ٹرمپ اور ہیرس دونوں سے کم رہی، سروے کے مطابق 34 فیصد عوام نے سوئفٹ کو ناپسند کیا، جبکہ ٹرمپ کےلیے یہ شرح 50 فیصد اور ہیرس کےلیے 48 فیصد تھی۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیموکریٹس کے درمیان سوئفٹ کی حمایت کافی مضبوط ہے، جہاں 70 فیصد نے انہیں پسند کیا، لیکن آزاد رائے دہندگان میں یہ شرح 41 فیصد اور ریپبلکنز میں صرف 23 فیصد تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید