فیصل آباد سرگودھا روڈ پر نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر لواحقین نے احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں نوجوان کو اپینڈکس کے باعث 5 روز قبل اسپتال لایا گیا، انتظامیہ کی غفلت سے نوجوان کی موت ہوئی۔
نجی اسپتال انتظامیہ نے الزام مسترد کردیا اور کہا ہے کہ مریض کے گردے بھی خراب تھے۔