• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار چرنجیوی کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکار کونیدالا چرنجیوی کا نام بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے نمایاں اداکار کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا ہے۔ 

واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ اداکار کو میگا اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔

چرنجیوی نے اتوار کو حیدرآباد میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کامیاب اور نمایاں اداکار کا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔

یاد رہے کہ چرنجیوی کو بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور بااثر اداکار مانا جاتا ہے۔ 

اس موقع پر چرنجیوی نے کہا کہ انہیں کبھی بھی امید نہیں تھی کہ وہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہونگے۔ انکے مطابق فلمی کیریئر کے تمام سال اور رقص میری زندگی کا حصہ بن گئے ہیں۔ اعزاز ملنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔

چرنجیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں 156 فلموں میں کام کیا اور 537 گیتوں پر 24 ہزار ڈانس پرفارمنسز دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید