• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا؟ پی سی بی ہی جواب دے سکتا ہے: محمد عباس

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس—فائل فوٹو
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس—فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا؟ اس کا پی سی بی ہی جواب دے سکتا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ2021ء میں مجھے کندھے کی انجری ہوئی جس میں کھیلتا رہا، مجھے قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیا لیکن مستقبل کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 700 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے والا پاکستان کا چھٹا فاسٹ بولر ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کی پچز ایسی ہونی چاہئیں جن سے بیٹرز، فاسٹ بولرز اور اسپنرز کو مدد ملے۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ کبھی 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کی، ہمیشہ سیم بولر تھا، وائٹ بال کرکٹ کی طرح ریڈ بال کرکٹ کو بھی ترجیح دینی پڑے گی۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں، 3 سال سے نہیں کھیلا لیکن ابھی بھی دوسری بہترین ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ اوسط ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا کہ پاکستان کو جب ضرورت ہو گی میں سیلیکشن کے لیے دستیاب ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید