• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ پٹ کے دھوکے میں 2 خواتین لاکھوں یوروز سے محروم

بریڈ پٹ ---- فائل فوٹو
بریڈ پٹ ---- فائل فوٹو

ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کے دھوکے میں 2 خواتین 3 لاکھ 25 ہزار یورو سے محروم ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 5 افراد کے گروہ کو آن لائن جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ہسپانوی پولیس کے مطابق اس گروہ نے آن لائن اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کا روپ دھار کر 3 لاکھ 25 ہزار یورو کا گھپلہ کیا ہے۔

ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ گروہ نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے مداحوں کے لیے ایک سوشل میڈیا پیج بنا کر خواتین سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ (اداکار بریڈ پٹ) ان کے لیے جذبات رکھتے ہیں۔

بعد ازاں گروہ کے ارکان نے مبینہ طور پر 2 خواتین کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا۔

ہسپانوی پولیس کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون 1 لاکھ 75 ہزار یورو جبکہ شمالی باسکی سے تعلق رکھنے والی دوسری خاتون ڈیڑھ لاکھ یورو سے محروم ہو گئی۔

ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزمان سے 85 ہزار یورو بازیاب کر لیے ہیں جکہ ان سے اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید