• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

جنوبی کوریا میں 16 سال سے لاپتہ خاتون کی لاش مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے دوست کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر جیوجے میں خاتون کے دوست نےجھگڑے کے دوران سر پر بھاری چیز مار کر خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے بعد ازاں لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر فلیٹ کی بالکونی میں دفنا دیا تھا۔

پچھلے ماہ مزدور کو ڈرلنگ کے دوران سوٹ کیس ملا جس میں خاتون کی لاش کی باقیات موجود تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فنگر پرنٹس سے معلوم ہوا کہ ملنے والی لاش 16 سال پہلے لاپتہ ہونے والی خاتون کی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم 8 سال تک اسی اپارٹمنٹ میں رہا جس کے بعد سے اپارٹمنٹ خالی تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید