• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: پہلی بار کرپشن پر کسی وزیر کیخلاف عدالتی کارروائی شروع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنگاپور میں کسی بھی وزیر کے خلاف پہلی بار کرپشن کے مقدمے میں عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بد عنوانی کے الزامات کو قبول کر لیا ہے، ان پر قیمتی اشیاء لینے، بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ S.LSWARAN پر دو ٹائیکونز سے F1  ٹکٹ، انگلش پریمیئر لیگ میچ کے ٹکٹ، شراب کی بوتلیں، میوزک کنسرٹ کے ٹکٹ اور ایک برومپٹن بائیک سمیت کئی تحائف لینے کا الزام ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے 1986ء میں سنگا پور میں کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہوئی تھیں لیکن تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی وزیر نے خودکشی کر لی تھی۔

واضح رہے کہ سنگاپور دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید