• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے متحدہ عرب امارت کو اہم دفاعی شراکت دار قرار دیدیا

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

امریکا نے متحدہ عرب امارت کو اہم دفاعی شراکت دار کا درجہ دے دیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔

 اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو باہیڈن سے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ، بھارت اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری قائم کرنے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

اعلامیے کے مطابق یہ راہداری بھارت، امارات، سعودی عرب، اردن، اسرائیل اور یونان کو آپس میں جوڑے گی۔

یاد رہے کہ امریکا نے 2016ء میں بھارت کو اہم دفاعی شراکت دار کا درجہ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید