• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جلسہ: حماد اظہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما مقدمے میں نامزد


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے میں شریک رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، شیخ امتیاز، عالیہ حمزہ کے ساتھ پارٹی کے 30 سے 40 نامعلوم کارکنوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی جلسے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی، پی ٹی آئی رہنما کو اسٹیج سے نیچے لانے کے دوران شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ نے مزاحمت کی۔

ایف آئی آر کے مطابق اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی وردی پھاڑ دی، ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کر لے گئے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف بھی لاہور اور کرک میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید