گوادر(نامہ نگار)گوادر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران گوادر سمیت اورماڑہ اور جیونی سے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ،منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع گوادر برکت حسین کھوسہ نے کہا ہیکہ گوادر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے عوام کے تعاون سے شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات کے خاتمہ کیلئے کاراوائی کا آغاز کردیا گیا ہے ہمیں عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور لوگوں کے ساتھ پبلک میٹنگ کرکے رابطہ مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی میں ضلع بھر سے گرفتاریاں اور منشیات برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن میں نواز ولد بشیرٹی ٹی کالونی سے 2کلو چرس،یعقوب ولد بشیر ٹی ٹی سی کالونی سے ڈیڑہ کلو چرس،رمضان ولد گمانی سکنہ کوہ بن وارڈسے 1.4کلو چرس،رحیم بخش ولد عبداللہ گزروان وارڈ سے1.5کلوچرس برآمد کیئے گئے ہیں ایس ایچ او گوادر محمد اسلم بنگلزئی کی سر براہی میں ٹیم گوادر میں کام کر رہی ہے ،پسنی میں ایس ایچ او امام بخش بلوچ نے بھی کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں ملزم اقبال دلپل سے 2.5کلو چرس،ملزم رحیم غلام نبی واسطو سے 1.5کلو چرس ،اور خدابخش حسن سے آدھا کلو چرس برآمد کی ہے اور انکے خلاف ا نسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جیونی میں ایس ایچ او چاکر بلوچ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نصیر ولد خداداد مند حال شمبے سماعیل گوادر کو گرفتار کرلیا ہے اورماڑہ میں بھی ایس ایچ او عبدالواحد بلوچ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں دو ملزمان حضور بخش اور مولابخش حراست میں لیئے گئے ہیں اور منشیات برآمد ہوئی ہے ایس ایس پی برکت حسین کھوسہ نے کہا کہ منشیات فروش سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں گوادر شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ہر محلے میں عوام کے ساتھ میٹنگ کر کے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور ایک مضبوط رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں ،عوام کی بھر پور حمایت اور اعتماد حاصل ہو رہی ہے ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔