وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، اسکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے
نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ڈی جی مومنٹ اجلاس کے پینل مباحثے میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں سے خصوصی بات چیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بحرانوں، جنگوں اور بموں کو سب نے مل کر ختم کرانا ہے، تمام ممالک کو مل کر جنگیں روکنا ہونگی۔
نیویارک میں وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔
وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔