مغربی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران روس اور یمن کے حوثیوں کے درمیان خفیہ مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے P-800 Oniks روسی میزائل حوثیوں کو دیے جائیں۔
خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے ابھی اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات ایران کے سابق صدر رئیسی دور میں شروع ہوئے تھے۔
واضح کیا گیا ہے کہ اگر یہ P-800 Oniks میزائل حوثیوں مل گئے تو امریکا اور یورپی جہازوں کو زیادہ موثر انداز سے نشانہ بنایا جاسکے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران اور روس کے مشنز نے ان دعووں پر ردعمل نہیں دیا جبکہ حوثیوں کے ترجمان نے ان اطلاعات سے یکسر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔