• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی خاندان کے سات افراد کا دل سینے میں دائیں جانب ہونے کا انکشاف

شہدادکوٹ(رپورٹ ذوالفقار حیدر نامہ نگار) یوں تو عموماً پوری دنیا کے لوگوں کا دل سینے میں بائیں جانب ہوتا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا کی کل آبادی کے ایک فیصد لوگوں کا دل سینے میں دائیں جانب پایا گیا ہے شہدادکوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ سیلرا محلہ کے رہائشی خاندان کے سات افراد کا دل سینے کے دائیں جانب واقع ہے گوٹھ سیلرا کے رہائشی 52 سالہ خدا بخش سیلرو اس کی بیوی 50 سالہ غلام النساء اس کی بہن 60 سالہ فضا خاتوں 5 سالہ بچی صفیہ 27 سالہ بیٹا عرفان سیلرو 25 سالہ کامران سیلرو اور چار سالہ پوتا محمد حشر سیلرو کا دل سینے کے دائیں جانب واقع ہے یہ حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب خدا بخش سیلرو کی زوجہ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ،تو ڈاکٹر نے جب اس کا معائنہ کیا تو یہ راز افشاء ہوا کہ خاتون کا دل سینے میں دائیں جانب واقع ہے ،جب اسکے شوہر کا معائنہ کرایا گیا تواس کا دل بھی دائیں جانب پایا گیا، اس طرح اس کے پورے خاندان کے سات افراد کا دل دائیں جانب واقع ہونے کی ڈاکٹروں نے تصدیق کی ۔