• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کارکردگی، جسٹس انعام امین منہاس سرفہرست

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس جون 2025 میں 313مقدمات نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے 125، 125کیسز کے فیصلے کئے جبکہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 92مقدمات نمٹائے۔ گزشتہ روز یکم جون سے 30 جون تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچز کی مقدمات نمٹانے کی رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچز نے جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے 313، جسٹس محسن اختر کیانی نے 125، جسٹس محمد اعظم خان نے 125، قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 92، جسٹس محمد آصف نے 67، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 58، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 46، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 45، جسٹس خادم حسین سومرو نے 45، جسٹس بابر ستار نے 41 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 28 مقدمات کے فیصلے کئے۔
ملک بھر سے سے مزید