• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائما نے ایف بی آر کے آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) نے ایف بی آر کے آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسےمسترد کردیا ہے ،پائما کے چیئرمین ثاقب گڈ لک نے فنانس بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت شامل کیے گئے آرٹیکل 37اے اور 37بی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوانین تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا ذریعہ بنیں گے، انھیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکلز کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکس افسران کو غیر معمولی اختیارات دینا سراسر غیر منصفانہ اور کاروبار دشمن اقدام ہے۔
ملک بھر سے سے مزید