کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن کابعد از حج آپریشن ، 24 ہزار حجاج کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے ،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جاری ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔بعد از حج آپریشن کے تحت 42ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیرہوگا۔