• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، کارگو چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100فیصد تک کا اضافہ کر دیا ،۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے کارگو چارجز یکم جولائی سے فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں، پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ پالتو پرندوں اور جانور کے چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کردیے گئے ہیں۔ایئرپورٹس اتھارٹی نے پان کے پتے پر کارگو چارجز میں بھی 100 فیصد اضافہ کردیا ہے اور نئے ریٹس 70 روپے کلو کردیے گئے ہیں، ڈینجریس گڈز کے کارگو ریٹس 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید