پشاور (نیوز رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم ٹھیک طریقہ کار کے تخت نہیں کی، پشاورہائی کورٹ میں درخواست ،اے این پی نے رٹ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم ٹھیک طریقہ کار کے تخت نہیں کی۔