• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیس، تفتیشی افسر کے جواب پر سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر تفتیشی افسر کے جواب کے بعد سماعت اگست تک ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم انکوائری میں پیش نہیں ہو رہے، جس کی وجہ سے کارروائی کی گئی۔ 2 بار نوٹس جاری کئے لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید