• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بینک سے رقم نکلوانے والے باپ بیٹے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کی ویڈیو


کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت کے واقعے میں باپ جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا کاشف زخمی ہوگیا۔ عبدالمالک بینک سے 10 لاکھ روپے نکال کر لا رہا تھا۔

ویڈیو میں عبدالمالک کو بیٹے کاشف کے ساتھ گاڑی میں آتے دیکھا جا سکتا ہے، عقب سے دو موٹر سائیکلوں پر تین ملزمان پہنچے، ملزمان نے اسلحہ نکالا اور لوٹنے کی کوشش کی، ملزمان کو دیکھتے ہی عبدالمالک نے رقم دور پھینک دی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے عبدالمالک پر فائرنگ کردی، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ایک ڈاکو نے بیگ اٹھایا تو آدھی رقم زمین پر گر گئی، مقتول عبدالمالک کے بیٹے نے موٹر سائیکل سوار ڈاکو پر فائرنگ کی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کو گولیاں لگیں تو وہ زمین پر گرگیا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہونے لگے تو مقتول کے بیٹے نے پیچھا کیا، ملزمان نے اسے بھی گولیاں ماریں جس سے وہ زمین پر گر گیا۔

قومی خبریں سے مزید