• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فلپائن میں ہونے والے باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کی شاندار کامیابی اور انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر زبردست شاباش اورمبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ محمد وسیم کی شاندار کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر کبھی قابل ستائش اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے انتہاء ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر حکومت اس جانب توجہ دیں تو پاکستان میں سینکڑوں محمد وسیم موجود ہیں جو پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین