• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا، وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا۔

سلامتی کونسل مباحثے ’امن کے لیے قیادت‘ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کو حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے، طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید