یورپی کمیشن کی دوسری مرتبہ منتخب صدر ارسلا واندرلین نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو یقین دلایا ہے کہ یورپ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مسائل سے نمٹنے اور غریب لوگوں کی مدد کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو یارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'پاکستان اور یورپی یونین کی شراکت داری وسیع ہے۔ تجارت سے ہجرت تک اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ یورپ گلوبل گیٹ وے (پروگرام) کے ساتھ پاکستان کی موسمیاتی لچک میں سرمایہ کاری اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔