• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے سست رفتار ٹرین کس ملک میں ہے؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سوئٹزر لینڈ کی گلیشیر ایکسپریس کو دنیا کی سب سے سست رفتار ٹرین کے طور پر جانا جاتا ہے، جو سوئس الپس کے ذریعے 290 کلومیٹر (181 میل) کا فاصلہ 8 گھنٹے سے زیادہ وقت میں طے کرتی ہے۔

 یہ گلیشیر ایکسپریس سوئس الپائن (سوئٹزر لینڈ کے پہاڑی مقامات) کے تفریحی مقامات زرمٹ اور سینٹ مورٹز کو ملاتی ہے، یہ یورپ بھر میں چلنے والی ہائی اسپیڈ ایکسپریس ٹرینوں جیسی نہیں ہے۔

یہ اوسطاً 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور دنیا کی سست ترین ٹرین کے طور پر مشہور ہے، لیکن اس ہنسی آجانے والی رفتار دراصل ڈیزائن کردہ ہے۔ 

جیسا کہ آپ جانتے ہیں گلیشیئر ایکسپریس کو ایک مقام سے دوسرے تک تیزی سے لے جانا اس کا مقصد نہیں ہے۔ یہ سوئس الپس کے قلب سے گزرنے والا ایک خوبصورت سفر ہے جو مسافروں کو اس خوبصورت خطے کے تمام قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے۔ 

ٹرین کا اندرونی ماحول اور کھڑکیاں بھی کافی دلکش  ہیں تاکہ مسافر  سوئس الپس کے خوبصورت مناظر کو بلا روک ٹوک دیکھ سکیں۔

اسکے علاوہ یہ خوبصورت پہاڑی راستہ انتہائی دشوار گزار خطوں سے گزرتا ہے، جس میں کافی اونچ نیچ بھی ہیں اور مسافروں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے آپریٹنگ کی رفتار کم رکھی گئی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید