• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہری کو بھارت میں بھنگ پینا مہنگا پڑ گیا

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

برطانوی انفلوئنسر نے بھارت میں خود کو ایک پریشانی میں مبتلا کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی انفلوئنسر سیم پیپر نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر بھنگ پینے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوا تھا۔

سیم پیپر کے مطابق وہ ابتدائی طور پر اس تجربے سے لطف اندوز ہوا تاہم بعد میں تیز بخار اور پیٹ میں شدید انفیکشن کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔

برطانوی انفلوئنسر کے مطابق حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی اور اسے اپنا دورۂ بھارت بھی ملتوی کرنا پڑا۔

سیم پیپر نے بھارتی اسپتال کے عملے پر علاج میں غلطی کرنے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے نے ڈرپ والو کو کھلا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے خون بہہ رہا تھا۔

برطانوی انفلوئنسر نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے سارے واقعے کو بیان کیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید