• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: طلاق مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر ممبئی میں طلاق مانگنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کے دوسری خاتون سے تعلقات کا پتہ چلنے پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا جس پر شوہر نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ خاتون اپنی والدہ کے گھر پر تھی جب 34 سالہ ملزم نے بدھ کی صبح اس پر تیزاب پھینکا۔

واقعے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، خاتون کے چہرے اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ملزم کے ساتھ 2019ء میں پسند کی شادی تھی، دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات اور شوہر کے نشے کا عادی ہونے کا پتہ چلنے پر وہ 3 ماہ سے اپنی والدہ کے گھر پر رہ رہی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید