بھلا کیوں دے رہے ہیں ساتھ اُن کا
جو تخریبی سیاست کررہے ہیں
حمایت کرنے والے کاش سوچیں
کہ وہ کس کی حمایت کررہے ہیں
اسلام آباد کے 3 حلقوں کی الیکشن پٹینشز پر نئے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، متعلقہ اداروں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق بھی سفارشات پیش کی گئیں،
سابق نگراں وزیراعظم اور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہرطبقہ ایک دوسرے کو غلط تصور کررہا ہے، یہی وہ بڑا چیلنج ہے جو میرے سامنے آیا ہے۔
روسی عدالت نے امریکی شہری کو جاسوسی کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔
جاپانی وزیر خارجہ 25 دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے سابق صدر، ڈاکٹر عارف علوی کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ آج مہاجر کلچر ڈے منانے کا فیصلہ حکومت کا نہیں 1 سیاسی جماعت کا ہے۔
ملک میں سونا آج ایک تولہ 800 روپے سستا ہو گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے پی اے سی کے چیئرمین شپ کے لیے نام مانگ لیے۔
روس کا مال بردار جہاز بحیرۂ روم میں ڈوب گیا۔
گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو لیبیا میں قید کر کے اس پر تشدد کرنے اور پھر اسے لاپتہ کرنے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو 33، 33 سال قید کی سزا سنا دی۔
ناسا کا ایک خلائی جہاز سورج کے قریب ترین پہنچ کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لبرل ڈیمو کریٹ کے رہنماکشمیر نژاد شفق محمود ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بنا دیے گئے۔
خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اس کے دفاع کو مضبوط اور مستحکم بناتے ہوئے ملکی تعمیر کو ترقی کے راستہ پر گامزن کیا، پیرس تا اسلام آباد قومی ایئر لائین کی سروس بحالی ہو گئی۔