• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درباری وزراء جدید اسلحے کے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ درباری وزرا جدید اسلحے کے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ درباری وزراء خالی سڑکوں کی تصاویر دکھا کر ایک دوسرے کو تسلیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سڑکیں خالی ہیں تو جڑواں شہروں کو کیوں کنٹینرستان بنایا گیا ہے؟ پنجاب کی نفری راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعینات کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کنٹینرز ہٹادے تو پتا چل جائے گا کہ کتنے لوگ ہیں، درباری وزراء جدید اسلحے کے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صبح سے ان کی پریس کانفرنسیں بتارہی ہیں کہ احتجاج کامیابی سے جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید